حیدرآباد زون ڈویژن
بدین میں یومِ دعوتِ اسلامی کےموقع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات زیراہتمام حیدرآباد زون بدین کابینہ کی ڈویژن بدین
میں ایک شخصیت خاتون کے گھر یوم
دعوت اسلامی کےموقع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت شخصیات،بیوٹیشنز اور ٹیچرز نے
شرکت کی۔
کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے’’امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کی دینی خدمات ‘‘ کےمو ضوع
پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا نیز اجتماع پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت اور مال کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت(رنچھوڑ
لائن کابینہ ،محمود آباد کابینہ کی تمام ڈویژن ،لیاری کابینہ ، گلشن کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد ،بھینس کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز ،بہار کالونی کے ایک پرائیویٹ اسکول دار الہدٰی ،گلزار ہجری کابینہ میں دو مقامات
پر اورگلستان جوہر کابینہ )میں یوم دعوتِ اسلامی کے موقع پرسنتوں
بھرےاجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسی
طرح حیدرآباد زون میں بھی یومِ دعوت اسلامی
کےموقع پر 13 مقامات پرسنتوں بھرےاجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں 1ہزار667 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر
اہل سنتدامت برکاتہم العالیہ کی دینی خدمات وجدوجہد کےحوالےسےبتایا۔اس کےساتھ ہی
اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کےبارے میں بتاتے ہوئےاِن میں
حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن
ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” شب و روز (News Department) “ بھی ہے ۔
اس
شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ کی
جاتی ہیں ہے۔
یوکے
ریجن کےمختلف ممالک سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد81ہے جبکہ موصول ہونے والی مدنی
خبروں میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ وغیرہ
کی مدنی خبریں شامل ہیں ۔
واضح
رہے کہ یوکے اور ساؤتھ افریقہ کی مدنی
خبریں انگلش زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کرکے ویب سائٹ کی زینت بنائی جاتی ہے۔
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ”دعوت اسلامی کے بارے میں
دلچسپ معلومات“پڑھنے یا سننے کی کارکردگی
امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے
کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی
ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی
کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں
پیش بھی کی جاتی ہے۔
امیر
اہل ِسنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ
معلومات“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 2ہزار587
اسلامی بہنوں نے رسالہ” دعوت اسلامی کے
بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
شعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ شب وروز(News Department) للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں چار کابینہ کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک
سطح کی شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے
ہوئے شب وروز شعبہ کے لئے کام بڑھانے کا
ذہن دیا نیز شب و روز ویب سائٹ کے لئے دینی کاموں کی اپڈیٹ بروقت آگے بھیجنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 12اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نماز کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے
نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے
کے حوالے سے نئے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو بھی بڑھانے اور
بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر
ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر
جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”سورۂ ملک کی تفسیر“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کوسورۂ
ملک کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ون ڈے سيشن بنام”عقیدۂ تحفظِ ختمِ نبوت“
کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو
ہمارے پیارے آقا آخری نبی محمد مصطفےٰ ﷺ کی نبوت اور اس سے متعلق اہم عقائد کے بار ےمیں معلومات
فراہم کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”سورۃ البقرہ کی
تفسیر“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو
سورۃ البقرہ کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
Dawateislami