مجلس مدرسۃ
المدینہ کا ایک شعبہ "مدرسۃ المدینہ کورسز"بھی
ہے ۔چونکہ مدارس المدینہ کی ملک و بیرونِ ملک بے شمار شاخیں قائم ہیں جس میں
مُدرسین کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت رہتی ہے۔
آئے دن نئے مدارس کا قیام ، پرانے مدارس
میں نئے درجات کا اضافہ وغیرہ کے پیشِ نظر اس شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا
ہےتاکہ اس شعبے کے تحت نئے مُدرسین تیا رکئے جا سکیں نیز پہلے سے پڑھانے والے
مُدرسین میں بھی مزید تدریسی صلاحیتیں پید اکی جاسکیں۔
اس شعبے کے تحت قرآنِ پاک پڑھنے اور
پڑھانے کے حوالے سے(ملک و بیرونِ ملک) درج ذیل مختلف کورسزکروائےجاتے ہیں:
تجوید و قراء ت کورس (رہائشی) : 12 ماہ
مُدرس کورس (رہائشی) :5 ماہ
قاعدہ ناظرہ کورس (رہائشی) :7ماہ
تربیت معلّم کورس (رہائشی)
: 12 دن
تجوید و قراء ت کورس میں 18سال ،مدرس کورس
میں 20 سال،معلم کورس میں 25سال جبکہ قاعدہ ناظرہ کورس میں 18سال کی عمر سے داخلہ
دیا جاتا ہے۔
نوٹ:
کورسز کے طلبہ کرام کو تین وقت کا معیاری
کھانا اور قیام کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, an online Halqah was conducted on 12 October, 2020 in Hounslow,
West London Kabinah. 11 Islamic sisters attended the Halqah.
The female preacher of
Dawat-e-Islami delivered the speech on the topic of “the excellences of the
Holy Quran.” In addition to teaching the manners of the Holy Quran to the
Islamic sisters in the Halqah, the female preacher also persuaded to recite the
Holy Quran with the correct pronunciation.
بچوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 1
گھنٹہ،2گھنٹے اور 3 گھنٹےانہیں جز وقتی
مدارس المدینہ( للبنین) کا نام دیا گیا ہے ۔
جز وقتی مدارس مختلف اوقات میں لگتے ہیں:
جز وقتی الف 1 گھنٹہ( بعدِ فجر)اور3 گھنٹے( صبح 08:00 تا
11:00بجے )
جز وقتی ب 2گھنٹے(دوپہر02:00 تا 04:00 بجے)
جز وقتی ج 1 گھنٹہ(بعدِ عصر) اور2 گھنٹے (شام04:30 تا
06:30بجے)
ان مدارس میں بالخصوص ناظرہ قراٰنِ پاک کی
تعلیم دی جاتی ہے۔
یہ مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے
طلباء کی سہولت کے لئے کھولے گئے ہیں تا کہ صبح اسکول جانے والے دوپہر میں اوردوپہر
میں اسکول جانے والے صبح میں نیزجو ان دونوں اوقات میں نہ آسکیں وہ دیگراوقات میں
قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں۔
جز وقتی مدارس میں 5سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔
مدنی
منّوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 08:00 تا 04:00 ہے
انہیں مدارس المدینہ کل وقتی (للبنین )کا
نام دیاگیا ہے ۔
یہ مدارس
غیرِ مقیم بچوں کے لئے ہیں یعنی ان مدارس میں بچوں کو قیام وطعام کی سہولت فراہم
نہیں کی جاتی ۔
ان
مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص شعبۂ حفظ
القراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
کل
وقتی مدارس میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔
بچوں
کےوہ مدارس جن میں ان کو قیام وطعام کی سہولت دی جاتی ہے انہیں رہائشی مدارس المدینہ( للبنین) کا نام دیا گیا
ہے ۔
ان
مدارس میں تعلیم و تربیت کے مختلف اوقات کار کا کل دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔
ان
مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قرآنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص حفظ القرآن کی
تعلیم دی جاتی ہے۔نیز یہاں بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ان
مدارس میں بچوں کو پنج وقتہ با جماعت
نماز کے ساتھ ساتھ نوافل (تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین) کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں طلباء کرام دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں (صدائے مدینہ، مدنی حلقہ،مدنی
درس، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ وغیرہ) میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
رہائشی
مدارس میں بچوں کو منزل کی دہرائی بہترین انداز میں کروائی جاتی ہے۔
رہائشی مدارس
میں 12سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔
ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام "مدرسۃ المدینہ"
(للبنین و للبنات، جزوقتی، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب
تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں
جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ
المدینہ (للبنین و للبنات) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور
بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔
مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم
سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (جز وقتی) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے
صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ "رہائشی
مدارس المدینہ" (للبنین) میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم
دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ عزوجل!
مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ بھی ہوتا رہتا
ہےمثلاً مدرس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ۔
کراچی ریجن کے بن قاسم زون میں رکن ریجن محمد عمران عطاری،رکن ریجن نابینا
اسپیشل افراد محمد جمیل عطاری اور رکن زون محمد وسیم عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں
نے میمن گوٹھ کابینہ کے مختلف گوٹھوں میں جا کر اسپیشل افراد اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں
کیں،سرپرستوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو نیکی دعوت پیش کی ۔ اس دوران چوک درس کاسلسلہ بھی ہوا جس کے بعد انہوں نے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت
پیش کی اور ہر ہفتے امیر اہل سنّت کا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی دعوت پیش کی۔
اس کے بعد رکن ریجن نے سرپرست اجتماع میں شرکت کی اور ان کو اپنے مدنی
پھولوں سے نوازا۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔ (رپورٹ:محمد
سمیر عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)
واہ کینٹ زون کی واہ کینٹ کابینہ میں مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے
تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون واہ کینٹ محمد بدر عطاری اور نگران واہ کینٹ کابینہ
محمد یوسف عطاری نے گونگے بہرے اسپیشل افراد کی تربیت فرماتے ہوئے ان کو اپنے مدنی
پھولوں سے نوازا۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان
میں ترجمانی بھی کی گی۔ (محمد سمیر عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)
ذمہ داران دعوت
اسلامی کی پبلک نیوز چینل کے اینکر سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں
دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12
اکتوبر 2020ء بروز پیر لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون
شہزاد عطاری نے پبلک نیوز چینل کے اینکر سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور
لاہور ریجن نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی
سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ رکن لاہور ریجن نے گرین ٹاؤن اخبار مارکیٹ عباس عطاری
کے گھر انکے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ (اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12
اکتوبر 2020ء بروز پیر کو ہونے والے عرس اعلیٰ حضرت اور دستار فضیلت اجتماع حیدرآباد
میں صحافیوں نے شرکت کی۔ دستار فضیلت کے پرمسرت لمحات کو دیکھ کر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے علماء کرام
پروڈیکشن کو خوب سراہا۔(اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار کی خبریں
اخبار ادارتی انچارج یونس عدیم سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12
اکتوبر 2020ء بروز پیر ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار نے ملتان زون میں خبریں اخبار ادارتی انچارج یونس عدیم سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں مبلغ
دعوت اسلامی نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(اسرار عطاری پاک آفس
ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)