عورتوں میں پائی جانے والی 5  بد شگونیاں

عورتوں میں بہت ساری بدشگونیاں پائی جاتی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:

1. اگر کوئی شخص سفر کے ارادے سے گھر سے نکلا اور راستے میں کالی بلی راستہ کاٹ کر گزر گئی اب اس شخص نے یہ یقین کر لیا کہ اس کی نحوست کی وجہ سے مجھے سفر میں کوئی نقصان اٹھانا پڑے گا تو وہ سفر کرنے سے رک جاتا ہے ۔

2. ہمارے معاشرے میں جہالت کی وجہ سے رواج پانے والی خرابیوں میں سے ایک بد شگونی یہ بھی عورتوں میں پائی جاتی ہے کہ کبھی ایمبولینس(Ambulance)کی آواز سے تو کبھی فائر بریگیڈ (fire brigade)کی آواز سے بدشگونی لیتی ہیں ۔

3. جوتے اتارتے وقت جوتے پر جوتا آنے سے بد شگونی لیتی ہیں کہ یہ جوتا کہیں دور لے جائے گا ۔

4. کبھی بلی کے رونے اور کتے کے رونے کو منحوس جانتی ہیں ۔بدشگونی لیتی ہیں کہ بلی جس گھر کے پاس یا چھت پر روئے اس گھر میں فوتگی ہو جاتی ہے ۔( استغفرُاللہ)

نئی نویلی دلہن کے آنے پر اگر خاندان میں کوئی فوت ہو جائے تو دلہن کو منحوس قرار دیتے ہیں کہ اس کے آنے کی وجہ سے ہمارے گھر فوتگی ہو گئی حالانکہ اس میں بدشگونی کے علاوہ دلہن کی دل آزاری بھی ہے اور بدشگونی بھی حرام اور کسی مسلمان کا دل دکھانا بھی گناہ ہے۔(ماخوذ از رسالہ بد شگونی ، 15، 16، 17)