دعوتِ اسلامی
کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا شجرکاری کے سلسلے میں ڈی سی فیصل آباد علی
شہزاد اور ڈپٹی کمشنر خالد سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔ ساتھ ہی وزیر
اطلاعات فرخ حبیب سے میاواکی
پراجیکٹ کے حوالے بھی گفتگو کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر
انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ ( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
الفاظِ قراٰن کے معانی و مطالب کی پہچان پر مشتمل کتاب
عِلْمُ
الْقُرآن
تالیف:حکیم الامّت مفتی احمد
یار خان نعیمی علیہ رحمۃ
اللہ القوی
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing)
٭محتاط پروف ریڈنگ،متن کی حتی المقدور تصحیح کے لئے مطبوعہ نسخوں سے مقابلہ۔
٭حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج نیز فارسی عبارات کی درستگی اور پیرا بندی وغیرہ۔
٭آیاتِ قراٰنی کی تصحیح و تطبیق کیونکہ اس کتاب میں
سینکڑوں مقامات پر آیاتِ قراٰنیہ اپنی برکات لُٹارہی ہیں۔
٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدیدنئی کمپوزنگ جس میں علامات
تراقیم(Punctuation Marks) کا بھی اہتمام
کیا گیا ہے۔
243 صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2007ء سے لیکراب تک تقریباً72 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
غزالی اسکول
ہیٹری بائی پاس میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز
دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں میں سے ایک کام
اسلامی بھائیوں کا مدرسۃالمدینہ بھی ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم دی
جاتی ہے۔
الحمدللہ عزوجل ذمہ داران کی
کوشش سے غزالی اسکول ہیٹری بائی پاس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم وبیش 130 اسلامی بھائی قراٰنِ پاک کی تعلیم
حاصل کریں گے،مقامی اسلامی بھائیوں کوشرکت کی درخواست ہے۔( رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم کےتحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری
ایجوکیشن لاڑکانہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ
کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، ساتھ ہی اُ ن سے میٹنگ کا بھی سلسلہ رہا جس میں ماہِ میلاد اجتماع
کے بارے میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔( رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی
)کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری (Elementary) کالج لاڑکانہ میں سنتوں بھرا اجتما ع منعقد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔ اس اجتماع میں نگران ِشعبہ تعلیم پاکستان محمد عبدالوہاب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع کے اختتام پر نگران ِشعبہ تعلیم پاکستان نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی،
دورانِ ملاقات نگرانِ مجلس کی ترغیب پر
ماہِ ربیع الاول میں کالج کے مین آڈیٹوریم میں بڑے پیمانے پر اجتماع
منعقد کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (
رپوٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے قاری صاحبان کی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قاری صاحبان
کی تنظیمی اوراخلاقی اعتبار سے تربیت کی
نیز نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
واضح
رہے کہ اس نشست میں سَر محمد فرید عطاری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ( رپوٹ:عبدالقادر عطاری
معاون حاجی علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام تُلمبہ ٹاؤن میاں چنوں سٹی میں دینی حلقے کا اہتمام کیا گیاجس میں اسپیشل پرسنز
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر
مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن زون اوکاڑہ محمد
زبیر عطاری نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں
اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان
کیااور انہیں ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔( رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوت اسلامی
کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 11 ستمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں پاکپتن زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں اراکین کابینہ اور محافظین ِاوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریجن
ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید
بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے نیز شعبے کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔( رپوٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل
آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اراکینِ شوریٰ
کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےبرانچ فیضان مدینہ
ملتان کا دورہ
دعوتِ اسلامی
کے تحت اراکینِ شوریٰ کا مختلف مقامات پر آمد و رفت کا سلسلہ ہوتا
رہتا ہے جس میں اراکینِ شوریٰ ذمہ داران کی تربیت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں
10ستمبر2021ءبروزجمعہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی
محمد اسلم عطاری اور قاری محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی برانچ فیضان مدینہ ملتان کا
دورہ کیا۔
اس دوران
اراکینِ شوریٰ نے برانچ میں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مختلف
مدنی پھولوں سے نوازانیز آخر میں دعائے خیر بھی
کی۔( رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی 8ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران ِمجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی
نے زون ذمہ داران سمیت اراکین مجلس کا مدنی مشورہ کیا۔
نگران ِمجلس نے آئی ٹی اور فنانس سے متعلق امور پر کلام
کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ساتھ ہی تعلیمی و انتظامی
حوالے سے اہم ومفیدنکات پر گفتگو کی۔ بعد
ازاں نگرانِ مجلس نے وہاں موجود نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔( رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلا می
کے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی PIB
کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ
ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ کل وقتی و جزوقتی کے تمام اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین وذمہ داران کی تربیت کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: معلم
عمار عطاری اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حضرت شعیب علیہ السلام کی
قوم کی نا فرمانیاں از بنت وسیم احمد(جامعۃ
المدینہ فیض مکہ، کراچی)
1- شعیب عَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامْ کی قوم کی نافرمانیاں
2- حضرت شعیب علیہ السلامکو دو قوموں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا۔ حضرت قتادہ رَضِیَ اللہ عَنْہ کا قول ہے کہ اللہ پاک نے
حضرت شعیب علیہ السلامکو اصحاب ایکہ کی طرف بھی مبعوث فرمایا تھا اور اہلِ مدین
کی طرف بھی ۔ اصحاب ایکہ توابر سے ہلاک کئے گئے اور اہلِ مدین زلزلہ میں گرفتار
ہوئے اور ایک ہولناک آواز سے ہلاک ہوگئے۔
3- آپ علیہ السلامکی قوم
میں شرک کے علاوہ بھی جو گناہ عام تھے ان میں سے ایک ناپ تول میں کمی کرنا اور
دوسرا لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے دینا اور تیسرا لوگوں کو شعیب علیہ السلامسے دور کرنے کی کوششیں کرنا تھا۔ آپ علیہ السلامنے اپنی قوم کو ناپ تول میں کمی کرنے اور لوگوں کو ان کی اشیاء گھٹا کر دینے
سے منع کیا اور زمین میں فساد کرنے سے روکا ۔
4- آپ علیہ السلامکی مدین
کو تبلیغ :
5- مدین حضرت شعیب علیہ السلامکے قبیلے کا نام ہے اور ان کی بستی کا نام بھی مدین تھا۔
6- اللہ پاک ارشاد فرماتا
ہے: اور مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا : انہوں نے فرمایا: اے میری قوم!
اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بے شک تمہارے پاس تمہارے رب
کی طرف سے روشن دلیل آگئی تو ناپ اور تول پورا پورا کرو اور لوگوں کوان کی چیزیں
کم کرکے نہ دو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ۔یہ تمہارے لئے بہتر
ہے اگر تم ایمان لاؤ۔
7- شعیب علیہ السلاماوراصحاب
ایکہ:
8- ''ایکہ'' جھاڑی کو کہتے ہیں ان لوگوں کا شہر سرسبز جنگلوں
اور ہرے بہرے درختوں کے درمیان تھا۔ اللہ پاک نے ان لوگوں کی ہدایت کے لئے حضرت شعیب
علیہ السلامکو بھیجا۔انہوں نے آپ کو جھٹلا دیا اورکہا اگر تم سچے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا
کر ہم کو ہلاک کردو۔ا س کے بعداس قوم پر خداوند قہار و جبار کا قاہرانہ عذاب آگیا
وہ عذاب کیا تھا؟ سنئے اور عبرت حاصل کیجئے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ پاک نے
ان لوگوں پر جہنم کا ایک دروازہ کھول دیا جس سے پوری آبادی میں شدید گرمی اور لو
کی حرارت و تپش پھیل گئی اور بستی والوں کا دم گھٹنے لگا تو وہ لوگ اپنے گھروں میں
گھسنے لگے اور اپنے اوپر پانی کا چھڑکاؤ کرنے لگے مگر پانی اور سایہ سے انہیں کوئی
چین اور سکون نہیں ملتا تھا۔ اور گرمی کی تپش سے ان کے بدن جھلسے جارہے تھے۔ پھر
اللہ پاک نے ایک بدلی بھیجی جو شامیانے کی طرح پوری بستی پر چھا گئی اور اس کے
اندر ٹھنڈک اور فرحت بخش ہواتھی۔ یہ دیکھ کر سب گھروں سے نکل کر اس بدلی کے
شامیانے میں آگئے جب تمام آدمی بدلی کے نیچے آگئے تو زلزلہ آیا اور آسمان سے آگ
برسی۔ جس میں سب کے سب ٹڈیوں کی طرح تڑپ تڑپ کر جل گئے۔ ان لوگوں نے اپنی سرکشی سے
یہ کہا تھا کہ اے شعیب! ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا کر ہم کو ہلاک کردو۔ چنانچہ
وہی عذاب اس صورت میں اس سرکش قوم پر آگیا اور سب کے سب جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔(تفسیر صاوی،ج4، ص 1474،پ19،
الشعرآء:189) (عجائب القرآن مع
غرائب القرآن ص(348:
Dawateislami