نواب شاہ میں نگرانِ
پاکستان مشاورت کا بیان،مختلف نیوز چینلز کی
اجتماع کی کوریج
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں نواب شاہ کے مقامی ہوٹل علی پیلس ہال میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات
کے علاوہ صحافیوں نےشرکت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز اس دوران رکنِ شعبہ و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور رکن شعبہ محمود عطاری بھی موجود تھے۔
اس اجتماع ِ پاک کی مختلف نجی چینلز(بول نیوز ، جی ٹی وی نیوز ،جی این این نیوز، ہم نیوز ،ٹائم نیوزاور دہر تی نیوز )نے کوریج کی۔(رپورٹ: اسرارعطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام
دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔
عرس
اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عرب
کے عاشقان رسول کو اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے
لئے رسالہ ”شان امام احمد رضا“ بنام الدرر الحسان
في مناقب الامام احمد رضا خان عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔
25صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی
کی عربی ویب سائٹ سے مفت میں پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
25 ستمبر 2021ء بمطابق 18 صفر المظفر 1443ھ
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے
براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول
نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر
لاکھوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ دنیا
کے جو کام مباح ہیں یا جوکام ضروری ہیں
مثلاً رزقِ حلال کمانا ،جوکہ فرض کے بعدفرض ہے ،ان میں اچھی اچھی نیتیں کریں تو
آخرت کی تیاری میں آجائے گا، سونے میں یہ نیت کرلیں کہ میں عبادت پر قوت حاصل کرنے
کے لیے سوتاہوں تو یہ ساراثواب کاکام اورعبادت ہوجائےگا ،اس طرح مباح وجائز کاموں
میں اچھی اچھی نیتیں کرکے پورادن آخرت کی
تیاری کا جدول بنایا جاسکتاہے ،علمِ دین
حاصل کرنے کے لیے وقت نکالئے،گناہوں بھرے کام ترک کرنا تو فرض ہے ،فضول کام بھی
ترک کردیجئے،آدمی کرنا چاہے تو بہت کچھ کرسکتاہے ،اگرخود ہی سست ہے تو اس کا کیا
علاج ہے ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی
پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : کیاسینی ٹائزر(Hand Sanitizer) بچوں کی پہنچ سے دُور رکھاجائے؟اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتو کیا کیا جائے؟
جواب : سینی ٹائزر(Hand Sanitizer) بچوں کی پہنچ سے
دوررکھیں ،بچے اِسے پی بھی سکتے ہیں ،اگرچہرے پر لگالیں گے تو ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتاہے
،اگرایساہوجائے تو ان کی آنکھوں پر پانی ڈالیں ،اگرآنکھیں سُرخ ہوجائیں تو فوراً ڈاکٹرکوچیک کروائیں ۔
سوال : اگرمشکلات اورپریشانیاں آئیں
تو بندہ کیا کرے ؟
جواب: نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہونے والے مظالم
کویا دکیا جائے ،کربلاوالوں کی تکالیف کوسامنے رکھا جائے تو صبرکرنا آسان ہوگا
،پریشانیاں تو آتی ہیں ،ان پرصبرکرکے ثواب کمانا چاہئے ،بے صبری کرنے سے ثواب
کاخزانہ ضائع ہوجائے گا،اس نقصان کا مرنے کے بعد ہی اندازاہوسکے گا۔
سوال: کیا کبھی آپ کی مدینۂ منورہ
میں مختصروقت میں حاضری بھی ہوئی ہے ؟
جواب:جی ہاں !ایک بارایسی حاضری ہوئی کہ جانے اورآنے کا سامان
گاڑی میں ہی رہا اورحاضری کے بعد ہماری
واپسی ہوئی ۔
سوال : بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت ہو تواس کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب : بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت
ہو تو کئی پریشانیوں سے نجات مل جائے ،مثال ہے کہ فائر(Fire)کرنے سے
پہلے سوچنافائدے مند ہوگا ،فائر کرنےکے بعد توجو ہونا ہوتاہے ہوجاتاہے بعد میں
سوچنافائدہ نہیں دیتا، البتہ بھول کوقبول کرلینا بھی اچھاہے ،اس سے عزت میں اضافہ
ہوتاہے ۔
سوال : کیا اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی محبت ہمارامعیارہے
؟
جواب:جی ہاں !اعلیٰ حضرت
ہماری کسوٹی اورمعیارہیں ،جو اعلیٰ حضرت کا ہے وہ ہماراہے ،جواعلیٰ حضرت کا نہیں
،ہمارانہیں، اللہ پاک ہمیں اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ کے قدموں میں رکھے۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ” باباجی اورگھرکےجھگڑے “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفیٰ ! جو
کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” باباجی اورگھرکےجھگڑے “ پڑھ یا سُن لے اُسےایمان وعافیت کے ساتھ
سبزسبزگنبدکےزیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطافرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
علم کی چابی سوال ہے مگر فضول سوال نہیں کرنا چاہئے ،
مولانا الیاس قادری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 صفر المظفر 1443ھ بمطابق 18 ستمبر 2021ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
بانی دعوت
اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : علم کی چابی کیا ہے ؟
جواب : علم کی چابی سوال ہے مگر فضول سوال نہیں کرنا چاہئے ۔
سوال : بچے کا نام کب رکھنا چاہئے ؟
جواب:افضل یہ ہے کہ
ساتویں دن بچے کا عقیقہ کیا جائے اور نام رکھا جائے ، عقیقہ کرنے سے پہلے بھی نام
رکھنا جائز ہے ۔ (نزھۃ القاری، 5 430/)۔ (عقیقہ
کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"عقیقے
کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کیجئے)
سوال: کیا بچوں کو میٹھا پان اورمیٹھا چھالیہ کھاناچاہیئے؟
جواب: میٹھا پان اورمیٹھا چھالیہ بچوں اوربڑوں سب کو نہیں کھانا چاہئے ،اس سےمعدہ خراب ہوتاہے،اپنی صحت کا خیال رکھیں ،بچوں کو
تو یہ دکھائیں بھی نہیں کیونکہ ان کا گلااورمنہ نازک ہوتےہیں۔
سوال:گیارہویں
شریف(محفل،لنگر،ایصالِ ثواب اجتماع وغیرہ) کرنے کے کیافوائدہیں ؟
جواب:گیارہویں شریف کرنے سے غوث ِپاک کی محبت بڑھے گی ،بزرگوں کی برکتیں
ملیں گی ،اسلامی تاریخیں بھی یا درہیں گی ،میرامشورہ ہے ہرماہ گیارہویں شریف کیا
کریں ۔
سوال : سانپ(Snake) سے بچنے کا طریقہ بتادیجئے ؟
جواب: ایک پاؤنوشادرکو پانچ
سیر(5Kg)پانی میں گھول
کرگھرکے تمام بِلّوں سوراخوں اورکونوں میں چھڑک دیں،اگرگھرمیں سانپ ہوگاتو بھاگ
جائے گااورکبھی کبھی یہ پانی چھڑکتے رہیں تو اس مکان میں سانپ نہیں آئے گا،ان شآء اللہ الکریم ،دوسری
ترکیب یہ ہے کہ گھرکے بِلّوں اوردوسرے سب سوراخوں میں رائی ڈال دیں ان شآءاللہ الکریم سانپ
فوراًمرجائے گااوراگراپنے آس پاس رائی ڈال کرسوئیں تو ان شآء اللہُ الکریم سانپ قریب نہیں آئے گا۔(مدنی
پنج سورہ ،صفحہ نمبر373)
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ”امیر اہلسنت سے بچوں
کے بارے میں سوالات “پڑھنے
یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت
دامت برکاتہم العالیہنے کیا
دُعا دی ؟
جواب: یااللہ کریم جو کوئی
17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“ پڑھ یا سن لے اسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر
دینی مسائل پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے رکن شوریٰ حاجی بغداد
رضا عطاری کے ہمراہ شوگراں کاغان ویلیK.P.K میں مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
حاجی
امین عطاری نے سیاحتی مقام پر آنے والے ٹوریسٹ مرد و خواتین کےلئے الگ الگ نماز پڑھنے کی سیپرِٹ جگہ کے قیام کرنے
پر گفتگو کی اور اہداف دیئے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت پارس کاغان ولی K.P.Kمیں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ مدرسین اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحتوں کے
ساتھ شفقت سے پیش آنے اوردینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
حاجی امین عطاری کی کیوائی کاغان ویلی میں ٹوریسٹ سے
ملاقات، نیکی کی دعوت پیش کی گئی
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں دینی کاموں
کےسلسلے میں خبیر پختونخواہ کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ رکن شوریٰ نے کیوائی کاغان ویلی K.P.Kمیں کراچی سے آئے
ہوئے ٹوریسٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
تقسیم انعامات کے سلسلےمیں جامعۃ المدینہ فیضان بہار
مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2021ء کوجامعۃ المدینہ
فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ مولانا شکیل عطاری مدنی، جامعۃ
المدینہ کے اساتذۂ کرام اور تمام طلبہ نے شرکت کی۔
اجتماع
کے آغاز میں جامعہ ہٰذا کے استاذ مولانا محمد جنید عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فیضان
بہار مدینہ کی کارکردگی پیش کی۔
بعد
ازاں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”علماء کی فضیلت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اراکین مجلس جامعۃالمدینہ سید ساجد عطاری مدنی اور محمد
عارف عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
واضح
رہے کہ دعوت اسلامی نے ایشیاء کی سب سے
بڑی کچی آباد اورنگی ٹاؤن میں اس جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ کا قیام 2007 میں
کیا جس کے آغاز میں 25 طلبہ ایک درجے میں
زیرِ تعلیم تھے، 2021ء میں پیش کی گئی کارکردگی کے مطابق دعوت اسلامی کے صرف اس
ایک جامعۃ المدینہ میں 419 طلبہ درسِ
نظامی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ کُل مدنی عملے کی تعداد 28 اور کلاسز کی تعداد 22ہے۔ اس جامعۃ المدینہ
سے اب تک 83 طلبہ درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں جن
میں سے 25 فارغ التحصیل طلبہ جامعۃ
المدینہ میں استاد اور بقیہ دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اپنی خدمات پیش
کررہے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے اس جامعۃ المدینہ کو غیر مقیم
جامعات میں تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر کے جامعات المدینہ میں سب بڑا جامعۃ
المدینہ ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اطراف علاقے کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں دینی
حلقہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے
مدنی پھول بیان فرمائے اور شرکا کو پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی
سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور مختلف امور پر شرکا کی
تربیت فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت گلشن معمار کے بلڈرز نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ
کیا۔
بلڈر
حضرات نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور اراکین شوریٰ حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد علی عطاری سے
ملاقات کی۔رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےشعبہ نیو سوسائٹی کےقیام کا
مقصد اور اس کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں بلڈرز نے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
Dawateislami