بھیرہ میں
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبہ کی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں
تلاوتِ ،نعتِ رسولﷺ اور بیان کا
سلسلہ ہوتا ہے جبکہ آخر میں رقت
انگیز دعا کروائی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں
پچھلے دنوں بھیرہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی ۔
اجتماعِ پاک کے اختتام پرشعبہ رابطہ بالعلما ءکے
زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبۂ کرام کوشعبہ رابطہ بالعلماء کا
تعارف پیش کیا گیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل آباد سمندری ڈجکوٹ میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس
کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔
ذمہ داران نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے مدنی کورسز کرنے اور دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
اس دوران وہاں
موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو
خوب سراہا نیز جامعہ غوثیہ رضویہ رشدالایمان ڈجکوٹ کے طلبۂ کرام کے درمیان دینی
حلقہ بھی لگایا گیا۔
بعدازاں
علمائے کرام کو تحفے میں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل پیش کئے گئےجس پر انہوں نےاظہار
مسرت کیا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل
آباد میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام
اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔
اس موقع پر
فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار مولانا سید خالد عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی
کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔
عاشقانِ رسول
نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ
ایک علامہ صاحب سے تعزیت کا بھی سلسلہ کیااور ایصالِ ثواب پیش کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا جامعہ تبیان القراٰن میں جانا ہوا جہاں جامع مسجدمحمدی
کےخطیب اورمہتمم جامعہ تبیان القراٰن مولانا سعیداحمدنقشبندی صاحب سمیت دیگر
مدرسین سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
اس کے علاوہ جامع
مسجدالمصطفیٰ کے خطیب مولانا عبیدالرحمٰن چشتی ، قاری ارسلان چشتی اورمولانا سیدعادل
شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی نیز شعبہ
تعلیم کے زون ذمہ دار حمزہ عطاری نےوہاں موجود علمائے کرام اور طلبۂ کرام کودعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرانہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات
کو خوب سراہا۔(رپوٹ: خالد عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں15ستمبر2021ءکو 7دن کا فیضانِ
نمازوڈونیشن سیل کورس کا آغاز کیا گیاجس میں تقریباً 45اسلامی بھائی شریک ہیں۔
اس کورس میں
وقتاًفوقتاًشرکا کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکا کو درست نمازاور فرض علوم سیکھنے
کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
کا نظام کے حوالے سے تربیت کی جارہی ہے۔
اس دوران ریجن
زمہ دار سیدشفیق الرحمٰن عطاری نےدعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کو خودکفیل کرنے کے
حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپوٹ: پروائزر محمد ارشد ہارون عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت
اسلامی بہنوں کے لئےفیضان شریعت کورس ’’درجہ
اول‘‘کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے”فیضانِ شریعت کورس“ جامعۃ المدینہ
گرلز کے تحت ہونے والا فرض علوم، مسائل شرعیہ اور روزمرہ کے ضروری مسائل ومعاملات
کی معلومات پر مشتمل کورس ہے۔کورس کا دورانیہ 3 گھنٹے ہے۔درجہ اول کی مدت 5 ماہ ہے اورمکمل 25 ماہ کا فیضان شریعت کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو
سند بھی دی جائے گی اور رِدا پوشی بھی کی جائے گی ۔
”فیضانِ شریعت“ کے 10 حُرُوف کی
نسبت سے اِس کورس کی 10 خُصُوصِیَات
1): ہرایک
کےلئے اُس کی مَوجودہ حالت کے مطابِق ضَروری مسائل جاننا فرضِ عین ہے۔ لہذا اس
کورس کی برکت سے جہاں دیگر مَعلُومات حاصل ہوتی ہیں اسی کے ساتھ ساتھ فرائض عُلُوم
سیکھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔
2):
قراٰن مجید دُرست مَخَارِج کے ساتھ پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔
3):
قراٰن پاک کی مُنتَخَب سورتوں کا تَرجمہ و تفسیر سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔
4):
دُرُست عَقائِد اہلِ سنّت جن کا سیکھنا ہر مسلمان مردو عورت کے لئے ضروری ہے اُن کی
مَعلُومات دی جاتی ہیں۔
5): الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! پیارے
آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ
آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادِیثِ مُبارَکہ سُننے، سیکھنےاور یاد
کرنے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
6):
اَرکانِ اِسْلام ، نماز، روزہ، حج زکوۃ و دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں عِلْم
حاصل ہوتا ہے۔
7):
اور اس کے ساتھ ساتھ نماز کا عَمَلی طریقہ، اَذْکارِ نماز اور دیگر دُعائیں بھی
سکھائی جاتی ہیں ۔
8):
اس کورس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسلامی بہنوں کی اَخلاقی تَرْبِیت بھی کی جاتی
ہے۔
9): مُهْلِكات ومُنْجِيَات (ہَلاکَت میں ڈالنے والے
اُمُور اور نجات دلانے والے اَعمَال) کی مَعْلُومات حاصل ہوتی ہیں۔
10):
سرکار ِمدینہ صَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور اُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنِيْن کی سیرت
مُبارَکہ سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
اپنے
قریبی جامعۃ المدینہ گرلز َمیں ایڈمیشن کے لئے رابطہ فرمائیں۔ رابطے کے اوقات کار
ہر جمعرات 9تا1نیز اس میل آئی ڈی Islamibahan.jamia@dawateislami.net کے ذریعے
بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ان شاء اللہ عزوجل 22 اکتوبر2021 ءبروز جمعہ فیضانِ شریعت کے درجوں کا آغاز ہوجائے گا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
کورنگی کابینہ انڈسٹریل ایریا میں مدنی
مشورےکاانعقا د ہوا جس میں شعبےکی 6 ذمہ
دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اورشعبے کےدینی کاموں کےحوالےسے اہم نکات بتائےجس پر 2 اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ ذمہ داری لی، 1 نے علاقہ اور 1 نے ڈویژن پر کام کرنے کے لئےخود کو پیش کیا،
اس کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں نے بھی اس شعبے کےتحت دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
میمن
نگر کے ذیلی حلقے کے ڈی اے سوسائٹی میں
کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات تحت میمن
نگر کے ذیلی حلقے کے ڈی اے سوسائٹی میں کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ سکھایا اور اسے ہاتھوں ہاتھ یاد کروایا نیزکفن
کی پیمائش اور کفن پہنانے کا طریقہ نہایت آسان انداز میں سکھایا ۔آخر میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو غسل میت کی فضیلت بتا کر ٹیسٹ دینے کی نیتیں کروائیں جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔
کراچی
ساؤتھ زون میں اگست2021ء میں ہونےوالےدینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت کراچی ساؤتھ زون اگست 2021ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی درج ذیل ہے:
نیکی
کی دعوت کےذریعےدینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات خواتین کی تعداد: 128
منسلک
ہونےوالی لیڈی وکلا کی تعداد: 3
تقسیم
کئےگئےرسائل کی تعداد:32
اداروں
میں لگنےوالےدینی حلقوں کی تعداد:81
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد:1
ان
میں پڑھنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:26
حسین
آباد کراچی میں ایک شخصیت خاتون کےانتقال پر ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےزیراہتمام حسین آباد کابینہ کراچی میں ایک شخصیت خاتون کےانتقال پر ایصال ثواب
اجتماع کاانعقادہوا جس میں اہل خانہ خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ فکر آخرت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااورانہیں موت کی
تیاری کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مرحومہ کےلئےایصال ثواب و دعائےمغفرت کی گی۔
شعبہ
ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کوئٹہ
خضدار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت
کوئٹہ زون خضدار کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے دینی کاموں کےحوالے سے انہیں نکات سمجھائےاور
اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی ۔ ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنے اور ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس
کھولنے کا ذہن دیا۔
کوئٹہ
خضدار کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت خضدار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مذاکرے کی اہمیت بتائی اور نیک اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔
اس کےعلاوہ ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے
رسائل وصول کرنے،اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اوران کا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیانیزذمہ
دار اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماعات
کومضبوط بنانے کا ہدف لیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔