دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میرپور کشمیر  اور چکوال زونز میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے کے حوالےسے اہداف دیئے اور علاقائی دورہ کرنےسے متعلق نکات بتائے نیز ماہانہ کارکردگی فارم بھی سمجھائے ۔اس کےساتھ ہی مدنی پھول کی فائلز تیار کرنےاور کارکردگی شیڈول مقررہ تاریخ پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو فی ذیلی حلقے میں ایک اسلامی بہن کو بڑھانے کا ہدف دیا اورمحارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے ، محافلِ نعت شیڈول کے مطابق کروانے ، ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کو مضبوط کرنے پر نکات دیئے ۔ مبلغہ کارکردگی فارم سمجھایا نیزفی ڈویژن ایک دینی حلقہ منعقد کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ شعبے کی مدنی خبریں دینے کے طریقے پر کلام کیا۔مدنی مشورےکے آخر میں اسلامی بہنوں کوتحائف بھی دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گلشن معمار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کے موضوع پربیان کیااور شعبے کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے انہیں ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانے کا ذہن دیا اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پر ڈویژن اور ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام کراچی زون صحرائے مدینہ کابینہ کی  ڈویژن گڈاپ کیٹل فارم میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی نے’’ نزع کی سختیوں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز میت کوغسل دینےاور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز پانی کے اسراف سے بچنے اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ٹیسٹ دینے کا طریقہ بھی بتایا ۔اس کےعلاوہ 5 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی، آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے اور اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤدرن ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں موزمبیق اور ماریشس کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔ آن لائن محفل نعت کا طریقہ بھی بتایا جبکہ اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس اور اٹلی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی بین الاقوامی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز ربیع الاوّل کے آنے کی خوشی میں مختلف نیک کاموں کی ترغیب اور اہداف دئیے۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطا لعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے بچوں کے بارے میں سوالو جواب “ پڑھنےیا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش 2ہزار626 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے بچوں کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  شب وروز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں گزشتہ دونوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شب وروز شعبہ میں کام بڑھانے کا ذہن دیا اور انہیں نئے اہداف بھی دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کو دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ ستمبر 2021ء کی پہلی پیر شریف کو ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 778 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن کا ویلکم کا بینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ان سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور زیادہ سے زیادہ دینی کاموں کو بڑھانے نیز نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


پچھلے دنوں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد پریس کلب میں ممبران کے عزیز و اقارب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن ِشعبہ پنڈی اسلام آباد زون ذمہ دار ابوبکر عطاری مدنی نے مرحومین کےلئے دعائے مغفرت کی۔

اس دوران سابقہ صدرP.F.U.J افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا ، کاشف رفیق ، R.I.U.J صدر عامر سجاد اور دیگر سینئر صحافی شریک تھے۔ ( رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


         دعوتِ اسلامی کے شعبہ کےمدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزّ وَجَلَّ یوکے میں ماہ اگست 2021ء کی کارکردگی کے مطابق 22مدارس اشاعتِ دین کے لئے کوشاں ہیں جہاں کم و بیش 1ہزار446 طالبات قراٰن و سنت کی مفت تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔