دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبےکے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور ڈونیشن بکس کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
یوکے
ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے
زون کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے یوکے زون کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بہنوں
کو کارکردگی اور شیڈول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیزچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں
رسالے کے ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیاری کرنےکا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم
ریجن کی علاقے ایسٹ برمنگھم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
وبیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں ربیع
النّور کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور ذمہ
داراسلامی بہنوں کا جذبہ بڑھانے کے لئے بھی نکات پیش کئے۔
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات ایسٹ، نارتھ
برمنگھم، کوونٹری، پیٹر برو، ناٹنگھم، لیسٹر، ڈربی، برٹن( East, North Birmingham,
Coventry, Peterborough, Nottingham,
Leicester, Derby, Burton)میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 736 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” نیکیاں چھپائیں“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے
پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
شعبہ جامعۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کےتحت ہر سال سینکڑوں
اسلامی بھائی درسِ نظامی(عالم کورس )مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں رواں سال درسِ نظامی(عالم کورس )مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دستار فضیلت
کرنے کے حوالے سے 3 اکتوبر2021ء کو ملک بھرمیں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات
کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس
دوران علمائےکرام ،شخصیات اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جارہی ہے نیز مختلف
مقامات پرپینافلیکس لگانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں
27ستمبر2021ءبروزمنگل ذمہ داران ِ
دعوتِ اسلامی نے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ باولی شریف مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ گجرات اور مولانا
محمد عبدالرشید اویسی خطیب مرکزی جامع مسجد یا رسول اللہ و مہتمم جامعہ اویسیہ گجرات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دوسری جانب لاہور ریجن شعبہ جامعۃ المدینہ کے رکن مولانا نوید عطاری مدنی نے ناظمِ اعلیٰ سمیت تمام
اہم ذمہ داران سے اس اجتماعِ پاک کے حوالے
سے مدنی مشورہ کیا۔
اسی طرح فیصل آباد ریجن کے رکن مولانا سیّد ناظم لطیف
عطاری مدنی اور ناظمین و اساتذہ ٔکرام نےاہم نکات پر گفتگو کی۔ (
رپورٹ:محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت حافظ آباد زون میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مولانا ثناءاللہ قادریصاحب آمد ہوئی جہاں انہیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے خوش آمدید کہتے ہوئے
جامعۃالمدینہ بوائزاورمدرسۃالمدینہ بوائزسمیت چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
اس دوران مولانا ثناءاللہ قادری نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کوخوب سراہا اور امیرِ اہل
سنت دامت برکاتہم
العالیہ کے لئے دعائے خیر کی۔(رپورٹ: اعظم عطاری
کابینہ ذمہ دار حافظ آباد زون ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ تحفظ
ِاوراقِ مقدسہ (دعوتِ اسلامی) کے تحت زون
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی
کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں زون ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے
شرکت کی۔
زون ذمہ دار اللہ دتہ عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے سابقہ
کارکردگی پر کلام کیا اور مزید
بہتری کے لئے نئے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مزید کوششوں کو
بڑھانے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
28ستمبر2021ءبروزمنگل گلشنِ حدید کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ِزون نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگرانِ زون نے 12دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی
تقرری ، جزوقتی مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ اصلاحِ اعمال سمیت دیگر دینی
کاموں کے بارے میں گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی
کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نرسری فرنیچر مارکیٹ شوروم کے اونرز کاعالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران(دعوتِ اسلامی)کی تحت نرسری
فرنیچر مارکیٹ شوروم کے اونرز نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں
ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف شعبہ جات کے حوالےسے بریفنگ دی اوراسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ) ،فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات
کاوزٹ بھی کروایا۔
اس موقع پراونرز نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کوخوب سراہتے ہوئے مارکیٹ میں درس و بیان کروانے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹلی کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نگرانِ زون کشمیر سید ریاض عطاری نےسنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی نیز رکنِ زون سکھرمحمد زاہد عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔بعدازاں
رکنِ ریجن اسلام آباد سیّد عمیر عطاری نے دعا کروائی۔
دوسری جانب اورنگی کابینہ طیبہ مسجد میں جاری فیضان
نمازکورس میں رکنِ ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی محمدعمران عطاری کی آمد ہوئی
جہاں انہوں نے شرکا کی تربیت کی اورشعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے چند اشارے بھی
سکھائے۔
اسی طرح مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد ملتان
کا ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نےوزٹ کیا
،اس دوران نگرانِ شعبہ پروفیشنل محمد ثوبان عطاری کی بھی آمد ہوئی جس میں انہوں نے
نابینا بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تربیت اور ان کے لئے دعائے خیر کی ۔
مزید انہوں نےنابینا افراد کے لئےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی
طرف سے بریل لینگویج میں لکھے گئے رسائل کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمدسمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
چوبارہ سیالکوٹ میں شعبہ جامعۃالمدینہ (دعوتِ اسلامی )کےتحت مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت 28ستمبر2021ءبروزمنگل چوبارہ سیالکوٹ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12دینی
کاموں کا فالواپ کیا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بھائیو ں کے مدرسۃ
المدینہ کاآغازکرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ ربیع الاول کی
آمد کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع،چراغاں
اور جلوسِ میلاد پر کلام کیاگیا۔ (رپورٹ: حافظ رضوان علی عطاری مدنی ناظم جدول
جامعۃ المدینہ چوبارہ سیالکوٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی چینل کے ناظرین کے پسندیدہ پروگراموں میں سے ایک پروگرام ”ذوقِ
نعت سیزن 09“ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذوقِ
نعت کا فائنل ہوا جس میں ”ٹیم اورنج “ اور ”ٹیم براؤن“ نے حصہ
لیا۔
پروگرام کے دوران بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ذوقِ نعت کے فائنل کے لئے محبت
بھرا خصوصی پیغام بھی حاضرین
کو سنایا گیا جبکہ نعت خواں حضرات نے ماہِ ربیع الاول کے استقبال کے سلسلے میں
نعتیں اور پُرجوش نعرے لگاکر حاضرین کے عشقِ رسول میں اضافہ کیا۔
دلچسپ مقابلے کے بعد”ذوقِ نعت سیزن 09“ کا
ٹائٹل ”ٹیم اورنج“ نے اپنے نام کرلیا۔ جیتنے
والی ٹیم کو ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے ہاتھوں ایک لاکھ اور رَنر اَپ ٹیم کو 50 ہزار کا چیک پیش کیا گیا۔
پروگرام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی، مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد سلمان عطاری مدنی (پروگرام کھلے آنکھ صلے علیٰ کہتے کہتے کے ہوسٹ)، H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد مہروز عطاری مدنی
سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کی ، اختتام پر اعلیٰ حضرت امام اہل سنت
،الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کی گئی جبکہ لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Dawateislami