اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کے ڈویژن چکی شاہوانی میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے درودوسلام
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبہ اصلاح ِاعمال کے بارئے میں نکات فراہم کئےاور نیک اعمال رسالہ
کارکردگی پر عمل کرنے کا آسان طریقہ کار
سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو پابندی سے
جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی زون نگران
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی
تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کوبڑھانے کا
ذہن دیا اور دینی کاموں کےاہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اسی طرح کوئٹہ کابینہ میں اسلامی بہنوں کےشعبہ علاقائی دورہ کےتحت مدنی
مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ذون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں ملتان زون کےمختلف مقامات پر بستوں کا سلسلہ ہواجس میں ملتان زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مارچ2021ء میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے 8 مقامات پر روحانی علاج کے بستے لگائے ۔
جن میں 2 ہزار ،چھ سو 80 مریضوں
کے لئے 3420 تعویذاتِ عطاریہ دیئےگئے نیز بستہ
پر آنے والی اسلامی بہنوں کواجتماع میں شرکت کی دعوت دینے پر 235 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان کابینہ میں مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اور کابینہ
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن یزمان
اور کراچی مومن آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہواجن میں اصلاحِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا
کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 63 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ
پُر کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئےاور
شعبہ اصلاحِ اعمال کے اہم نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت بذریعہ ٹیلیفون زون سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں بذریعہ ٹیلیفون زون سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل و ماہنامہ فیضان
ِمدینہ زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن ملتان شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ کے اہم تنظیمی نکات بتاتے ہوئے رمضان
المبارک کے بابرکت مہینے میں انفرادی عبادات کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی نیز اس مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی
بہنوں کےدرمیان تنظیمی سوالات کاسلسلہ بھی
ہوا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون کی کابینہ رحیم یار خان میں مدنی
مشورےکاانعقاد ہوا جس میں رحیم یار خان کی
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے جنت کی تیاری کے
موضوع پر بیان کیا اور راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے نیز اسلامی بہنوں
کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی
کا نیتوں
کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ بہاولپور
کی 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شریعت
کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے مسائل سمجھاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیااور
شعبہ کفن دفن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب بھی دلائی۔
اجتماع
کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ،ذیلی حلقہ اور ٹیسٹ دینے
والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی،اس مدنی مشورے میں تقرری مکمل
کرنے پر کلام ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی
تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوسری کمیونٹی میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے گروپ بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاون لاہور میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت اور
قصور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
جبکہ باقی زون نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ
اسکائپ شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور دینی
کاموں کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو مختلف نکات دیئے جبکہ شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبوں
پر کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی
کاموں کے اہداف دیئے نیز نمایاں کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔
Dawateislami