دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی سرگودھا زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں رکن ریجن، اراکین کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اورکابینہ تا ذیلی سطح کے کارکردگی فارم سمجھائے نیز ذیلی سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنے، مدنی مذاکرہ سننے، ڈونیشن کارکردگی بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔