اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم  کے تحت گزشتہ دنوں ساہیوال زون کی میاں چنوں کابینہ کی محسن وال میں الخیر اسکول اینڈ کالج میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے الخیر اسکول اینڈ کالج کی لیڈی پرنسپل اور وہاں موجود ٹیچرز کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار رسالہ کالج میں پڑھانے کی ترغیب دلائی نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ، پاکپتن زون کی کابینہ فر ید کوٹ کی ڈویژن فر ید پور میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو اجتماع کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نکات بتائےاور اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا نیز اپنے ذونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیت پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بونگہ حیات میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے سنت کے مطابق کفن کاٹنے اور میت کو غسل دینے کا پریکٹیکل طریقہ سکھایا نیز پانی کےاسراف سے بچنےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فرید کوٹ میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی نے شرکت کی۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر خبریں آگے بڑھانے، مدنی خبریں لینے اور تحریری کام کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


             دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگہ حیات کے ایک علاقے میں ایک دن کا نماز تراویح کورس کا انعقاد ہوا جس میں18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شارٹ کورس کی علاقہ سطح ذمہ دار نے اسلامی بہن نے تراویح کے فضائل کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تراویح پڑھنے سے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز ماہ رمضان میں تراویح پڑھنے اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کے متعلق ترغیب دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے،کفن دفن تربیتی اجتماعات کروانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی شعبہ وائز لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ سطح ذمہ دار اور ڈویژن سطح کی مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کام مضبوط کرنے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز شعبہ کے تحت ہونے والے کورسز کےاہداف دیئے اور کورسز کے متعلق مدنی پھول بھی پیش کیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا، شعبہ کے دینی کاموں کوبڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی شعبہ وائز لینے اور رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


          دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن و کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح شعبہ شب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی خبروں کےمتعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے، مدنی خبریں وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی خبروں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں کام کرنےکے مدنی پھول سمجھائے، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ 2  دار المدینہ میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئےرمضان گزارنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر دار المدینہ میں موجود عملہ نےاچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

اسی طرح کراچی ساوتھ 1میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے معاف کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی کام بڑھانے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ ، ملیر کابینہ ، لیاری کابینہ میں اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہنوں نےمختلف موضوع پر سنتوں بھرےبیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو پابندی سے جائزہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئےمدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، رمضان المبارک میں ہونے والے تلاوت ِقرآن کورس میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔