اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں ریجن کراچی کی زون ساؤتھ
1 کے دو بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے بستوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگیوں پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہتر کارکردگی والی بستہ
ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش
کیے۔
اسی طرح شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اور ملتان زون میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں 8بستہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ روحانی علاج ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی
بہنوں کو شعبہ کارکردگی مضبوط کرنے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن نوابشاہ زون کی سانگھڑ ڈویژن میں دینی حلقہ کاانعقادہوا جس میں صاحبزادئی عطار سلمہا
الغفار گورنمنٹ
ٹیچر . ہیلتھ ورکر اور دیگر مختلف شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
صاحبزادئی عطار سلمہا
الغفار نے
اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں عبادت
کرنے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے,
مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیااور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کواہداف
دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کابینہ نیو کراچی کی ڈویژن سلیم سینٹر میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورت اور 5ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے سے متعلق ذہن دیا اور ای- رسید ورک استعمال کرنے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے نیز ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحت کراچی لیاقت آباد کابینہ میں آن لائن تفسیر سورۃ رحمٰن
کورس کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار، بیوٹیشنز، بیرونِ ملک کی اسلامی
بہنوں اور جاوید نہاری والوں کے اہل خانہ سمیت 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تلاوت و
ترجمہ مع تفسیر کرتے ہوئے یہ کورس مکمل کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے لیے ڈونیشن دینے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت
آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقادہوا
جس میں کم و بیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے نیت کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوذکر و
اذکار کرنے، قرآن مجید پڑھنے اور درود شریف پڑھنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو فضائل بتائے نیز مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور
پابندی سے رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ جمع کروانے کی ترغیب
دلائی ۔
دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد میں
سابق قومی ٹیسٹ کر کٹر سعید اجمل عطاری سے ان کے گھر پر ملاقات فرمائی۔اس موقع پر
سعید اجمل کے بڑے بھائی اور دیگر عاشقان رسول کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس
اور رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
سعید اجمل اور ان کے
بھائی نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے
کاانعقاد ہواجس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم کے مطابق کارکردگی دینے،ہفتہ وار رسالہ کارکردگی مضبوط بنانے اور
سالانہ ڈونیشن کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن کی تمام زون نگران اورریجن سطح شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی
کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کو نکات بیان کئے اور سالانہ ڈونیشن کو بڑھانے ، ای رسید استعمال کرنے
کےبارے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز زون نگران اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
خوفِ خدا اور فکرِ آخرت کے متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ، احادیث ِ مبارکہ
اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال پر مشتمل بہترین کتاب
خوفِ خُدا
(مؤلف: ابو رجب محمد آصف
عطاری مدنی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭یہ کتاب دعوت ِ اسلامی کے شعبۂ اسلامک ریسرچ سینٹر (شعبہ اصلاحی کتب)
کی پیش کش ہے، جس میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے
متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ، احادیث ِ مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال کے
بکھرے ہوئے موتیوں کو سلک ِ تحریر میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے
والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر
میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی
بار پروف ریڈنگ
160 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2005 ء سے اب تک7مختلف ایڈیشنز میں
تقریباً38 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون، میانوالی
کابینہ کی ڈویژن واں بھچراں میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر
تعداد میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دعوت ِاسلامی
کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں فرید
کورٹ کابینہ میں ٹیلیفونک مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ کورس زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں کو کارکردگی
فارم کے مطابق کارکردگی دینے،ہفتہ وار
رسالہ کی کارکردگی مضبوط بنانے اور سالانہ ڈونیشن
کو
بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح کی
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر
خبریں آگے بڑھانے ،مدنی خبریں لینے اور تحریر لکھنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مد نی پھول
دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
Dawateislami