.jpg)
18 اپریل
2021ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام افطار اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات اور دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رمضان المبارک میں
زیادہ سے زیادہ نیکی کمانے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر دعا بھی کی گئی اور ملاقات
کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ
میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں زون مشاورت ، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر بنانے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ
خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے
علاقے چنیکا میں جامع مسجد فیضان بلال کا افتتاح ہوا جس میں علمائے اہل سنت، مختلف
شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور مقامی افراد کے علاوہ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
چنیکا میں مسجد کی
تعمیرات پر علاقہ مکینوں نےنہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ علمائے اہل سنت نے بھی
دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں دینی حلقے کی زون نگران ، کابينہ نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکار کردگی جدول کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے کار کردگی انٹر کرنے کاطریقہ کار سمجھایا اور
رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبے F.G.R.Fکے زیر اہتمام ڈھڈیال کشمیر کے علاقے بھلوٹ میں
شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ
کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈھڈیال میں بھی 9ہزار پودے
لگادیئےگئےہیں جبکہ پودے سے درخت بننے تک ان کا خیال بھی رکھا جائیگااور ہم دعوت اسلامی کا نعرہ ”پودے لگاو درخت بناؤ“ کے
مقصد میں شامل ہوسکیں گے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
زون ساؤتھ 2 میں تربیتی
اجتماع منعقد ہوا جس میں زون مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو فیضانِ
تلاوت کورس کروانےکےحوالے سے نکات بتائےاور
ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوادر زون کی کابینہ لسبیلہ کے کنراج ڈویژن میں مدنی
مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئےدینی کاموں
میں حصہ لینے کاذہن دیا اور دو گوٹھوں میں
ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کےاہداف دیئے نیز مدنی مشورے کے بعد شخصیات
اجتماع منعقد ہوا ہ اور ایک شخصیت کے گھر تعزیت کا سلسلہ ہوا۔
.jpg)
ڈھوک مہرا کلے یال روڈ
راولپنڈی میں ”مسجد فیضان شیر خدا“ رکھنے کا سلسلہ ہوا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ داران اور مقامی شخصیات کے
ہمراہ اینٹیں رکھیں
اور دعا فرمائی۔
واضح رہے کہ سنگ بنیاد
رکھی جانے والی مسجد کے مقابل پچھلے دو سالوں سے جامعۃ المدینہ گرلز فیضان مکہ
قائم ہے جہاں اسلامی بہنوں کو عالم بنانے کے لئے دینی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ
اعمال کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 میں اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے نیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
پابندی سے جائزہ لینے،نیک اعمال پر عمل بڑھانے اور ہر
ماہ رسالہ نیک اعمال جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
کے نواب شاہ زون کے نواب شاہ ڈویژن میں دینی حلقہ کاانعقادہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن
کی25 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے
اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں عبادت کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور
اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
اسی طرح صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے نواب شاہ ڈویژن اور تاج کالونی میں مختلف اہل ثروت اسلامی بہنوں
کے گھر جاکر انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اوراسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےاور جامعۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کاذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت مارچ2021ء کی 4 تاریخ سے12مدنی کام کورس کاآغاز ہوا جس میں 158اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسی طرح 19مارچ 2021ء سےاسلامی زندگی کورس کاآغاز ہو اجس میں 257اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جبکہ19 مارچ 2021ءکراچی دارالسنہ میں سائن لینگویج کورس
کروایا گیا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جامعۃ المدینہ اوورسیز کے اساتذہ اور ناظمین کے لئے آن لائن ٹیچرٹریننگ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا
انعقاد
.jpg)
بیرون ملک نیپال،
بنگلہ دیش، افریقی ممالک موزمبیق، موریشش اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک کے مختلف
شہروں میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ بوائز اوورسیزکے اساتذۂ
کرام اور ناظمین کے لئے آن لائن ٹیچرٹریننگ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد
کیا گیا۔
تعلیمی امورجامعۃ المدینہ اوورسیز کے نگران اور
رکن سمیت دارالافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیولنک شرکا کی رہنمائی
کی۔