دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2022 ء بروز جمعۃ المبارک کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’باپ کی عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو ماں باپ کی عزت کرنےاور ان کے حقوق ادا کرنے کاذہن دیا نیز اِن کے نافرمانوں کے حوالے سے وعیدیں بتائیں ۔ مزید مدنی چینل دیکھنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /پڑھانے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء بروز ہفتہ بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون سطح سے لیکر ذیلی سطح کی 5 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ مزید دینی کام کو آگے بڑھانے کا جذبہ بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 جنورى 2022 ءبروز جمعرات کو آسٹریلیا کى سڈنی كابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ کابینہ سطح کےمدنى مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے’’ سیکھنے کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں كى سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ہر ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع سے متعلق آئندہ کے لئے اہداف مقرر کئے۔ مزید ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ علاوہ ازیں ہر ماہ کفن دفن سیشنز منعقد کروانے اور اسلامى بہنوں کے کفن دفن ٹیسٹ کے سلسلے میں نکات بتائےاور اصلاح اعمال اجتماع کروانے نیز سڈنی کابینہ میں آنے والے نئے شارٹ کارسز کے حوالے سے بھی اپڈیٹ معلومات دیں۔اختتام پر سود جیسے گناہ سے بچنے اور مدنی مذاكره ديکھنے کی ترغیب دلائی ۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مسوال ضلع چکوال خانپور  میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی رکن ِڈسٹرکٹ چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز غسل میت میں ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں شرکاکی تربیت کی گئی۔

بعدازاں غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں شرکا کی تربیت کی گئی نیز کورس کے بعد شرکا کے درمیان رسالہ ’’میت کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘تقسیم کیاگیا (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کےصوبہ سندھ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے  دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی سب کیمپس عمرکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے روانہ یونیورسٹی میں درس ِفیضان شروع کروانے کا ذہن دیا اور وہاں موجود ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لیکچرارز کو ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد صادق پنہور بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 جنوری 2022ءبروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن اور ضلع ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے سلسلے میں اہم نکات پر کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کوسفر کروانے اور ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب سطح ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ٹاؤن اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشور ہ صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے سلسلے میں اہم نکات پر کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کوسفر کروانے اور ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب سطح ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت 11 جنوری  2022ء بروز منگل احمد پورکے علاقےمحلہ نورالمدارس میں ایک اسلامی بہن کے گھر  کفن دفن کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں17 اسلامی بہنوں کو سنت نبوی کی روشنی میں میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کی تربیت کی۔اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں‫اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔‫


اسلامی بہنوں کے شعبے آن لائن  شارٹ کورسزکے تحت 11 جنوری 2022 ءکو یورپین یونین ریجن سے ناروے میں اور ساؤتھ افریقہ میں آن لائن کورس ”نیکیاں اور نیت “ کا آغاز ہوا جس میں کل 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوفقہی احکام میں نیت کی حیثیت ، نیک اور جائز کام سے پہلے نیت کرنے کا طریقہ سیکھا یا۔


پچھلے دنوں اے سی آفس پتوکی ضلع قصور میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس ِشوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں دیگر اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔ اس دوران اشاروں کی زبان میں لاہور ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری اور سہیل عطاری نے بیان کی ترجمانی کی۔ اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران ِشعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور ابرار عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اگر ہم صحت وتندرستی کی بات کریں تو اُسے ہر معاشرے اور ہر مذہب میں قابل رشک سمجھا جاتا ہے مگر بیماری کا معاملہ اس کے برعکس ہے ۔دنیا کے دیگر مذاہب بیماری کو صرف آفت ومصیبت گردانتے ہیں جبکہ مذہب اسلام جہاں صحت کو نعمت قرار دیتا ہے وہاں بیماری کو بھی ایک طرح کی نعمت بتاتا ہے اور نہ صرف بیمار کے فضائل بیان کرتا ہے بلکہ بیمار کی عیادت کرنے کی اہمیت وفضیلت پربھی روشنی ڈالتا ہے نیزاس کی ترغیب وتحریص پر بھی ابھارتا ہے۔

سرکار مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے زمانے میں ایک شخص کا انتقال ہوا تو کسی نے کہا: ”یہ کتنا خوش نصیب ہے کہ بیمار ہوئے بغیر ہی فوت ہوگیا“۔ تو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ”تم پر افسوس ہے! کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے کسی بیماری میں مبتلا فرماتا تو اس کے گناہ مٹادیتا“۔ (موطأ امام مالک، ج۲، ص۴۳۰، حدیث۱۸۰۱)

حضور تاجدار رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ایک مریض کی عیادت فرمائی تو فرمایا: تجھے بشارت ہو اللہ پاک فرماتا ہے: بخار میری آگ ہےاس لئے میں اُسےاپنے مومن بندے پر دنیا میں مسلط کرتا ہوں تا کہ قیامت کے دن اُس کی آگ کاحصہ ( بدلہ) ہوجائے۔ (ابن ماجہ، ج۴، ص۱۰۵، حدیث ۳۴۷۰)

سرکار مدینہ، قرار قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت سیدتنا ام سائب رضی اللہُ عنہا کے پاس تشریف لے گئے۔ فرمایا: ”تمہیں کیا ہوگیا ہےجو کانپ رہی ہو؟ عرض کی: بخار آگیا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں برکت نہ کرے۔ “ اس پر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”بخار کو بُرا نہ کہو کہ یہ تو آدمی کی خطاؤں کو اس طرح دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔“ (مسلم شریف، ص۱۳۹۲، حدیث ۲۵۷۵)

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو بیماری پر صبر کرنے اور بخار کی فضیلت پر اس ہفتے رسالہ ”بخار کے فضائل“پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہےاور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”بُخار کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے بیماری میں شکوہ و شکایت کرنے سے بچا کر اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرمااور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


گزشتہ دنوں  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد ہوا جس معلم بدر عطاری نے شرکائےکورس کو اشاروں کی زبان میں نعت ،بیان ،ذکر ،دعا اورصلوۃ وسلام پڑھنے کا طریقہ سیکھایا ۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز میں 12دینی کام کرنے کے حوالے سےذہن سازی کی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران یعقوب عطاری ،وقاص عطاری ،احسان عطاری اور بدر عطاری نے کورس کرنے والے شرکاکے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)