
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقےملیر
ڈسٹرکٹ 2 میں مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے ذمہ داران نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں
کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری سمیت
دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن
اکیڈمی کے تحت ستیانہ روڈ پر قائم مین برانچ میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
رکن شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے Skill Enhancement and Feedback System پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے professional customer
service tips کو Followکرنے کے مفید نکات بتائے۔اس موقع پر رکنِ شعبہ سلمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان میں ناظمینِ اعلیٰ ، مفتشین اور تعلیمی
ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز کے تحت نگرانِ شعبہ مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نے
دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں ناظمینِ اعلیٰ، مفتشین اور تعلیمی ذمہ داران کے
درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کی تعلیمی
، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے
تربیت کرتے ہوئےموجودہ تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیا اور مزید تعلیمی معیار و رزلٹ کو
بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے علاوہ انتظامی معاملات کے حوالے سے بھی
مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4
جنوری 2022ء بروز منگل تھوہا محرم خان تلہ
گنگ کے علاقے ڈھوک
گاڑ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز
احمد عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ
میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں
کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری رکن زون چکوال شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ محبوب ٹاؤن میں تین دن(1، 2، 3 جنوری
2022ء) کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی محمد یونس
عطاری اور طارق عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کا انتخاب کیا اور تعویذات لکھنے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔بعدازاں شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی ذہن سازی
کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ خوشبوئے مدینہ نلہ مسلماناں تحصیل کلر
سیداں ضلع راولپنڈی میں طلبہ کا دینی حلقہ

مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی 4 جنوری 2022ء کو اپنے
تنظیمی دورے پر جامعۃ المدینہ خوشبوئے مدینہ نلہ مسلماناں ڈھوک بنڈوریاں تحصیل کلر
سیداں ضلع راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان دینی حلقہ لگایا۔
رکن
شوریٰ نے طلبہ کو خوب محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور ساتھ ساتھ 12 دینی
کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

4
جنوری 2022ء کو ڈھوک کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں جامع مسجد بہار مدینہ کا افتتاح
ہوا۔
اسی
سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکا کو مسجد آبادکرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 5
جنوری 2022ء بروز بدھ ٹھٹھہ شریف میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ڈویژن ٹھٹھہ
اور مکلی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلم عطاری مدنی
اور نگران ِ ڈویژن میر خان عطاری نے ذمہ
داراسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ ہفتہ وار جتماع میں زیادہ سے زیادہ
عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
کاشف عطاری شعبہ اصلاح اعمال ڈویژن بھنبھور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ
المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع قصور کے
علاقے شیخم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے قائم
مدرسۃ المدینہ کے مقامات کا جائزہ لیا۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے
اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے معلم، نگرانِ ڈویژن اور مدرسۃ المدینہ بوائز
کے قاری صاحب کے ہمراہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں مقامات اورمساجد کے مدارس کو بڑھانے نیز
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مفتی
جان محمد نعیمی مجددی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے صاحبز ادے عبید اللہ جان نعیمی صاحب نے افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسامیں چلنے والے
مدنی مرکز کنز الایمان کا دورہ کیا۔
رکن
سینٹرل افریقہ ریجن اور نگران ممباسا نے صاحبزادہ جان عبیداللہ نعیمی صاحب کو مدنی
مرکز، کنز الایمان مسجد، جامعۃ المدینہ اور اس میں قائم ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ
کروایا جبکہ جامعۃ المدینہ کی عمارت میں توسیع و تعمیراتی کاموں کے حوالےسے بھی
بتایا نیز ممباسا سمیت کینیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
آخر میں
صاحبزادہ جان عبید اللہ نعیمی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا
اظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اِسلامیہ کالِج روڈ سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد خیر النساء میں 7 دن پر مشتمل
فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
4 جنوری 2022ء بروزمنگل اس کورس کے اختتام پر ایک
نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے قراٰن
درست پڑھنے کی اہمیت اور نماز کے مسائل کو سیکھنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اورکورس مکمل کرنے
والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی
تقسیم کی۔
بعدازاں اکثر شرکا نے 63 دِن کے تربیتی کورس اور
درسِ نظامی(عالم کورس) کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے مدنی چینل
کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد
عادِل رضا عطاری مدنی چینل عام کریں سیالکوٹ سِٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دار الحدیث
شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث
اور تخصص فی الفقہ و الاقتصادالاسلامی کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
شیخ
الحدیث والتفسیرابو الصالح مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےTime
management, life planning اور future planning کے حوالے سے گفتگو کی۔