جس طرح کسی بھی بیج کے فصل یا تناو ردرخت بننے کے لئے مسلسل محنت و نگہبانی کرنی پڑتی ہے، اسی طرح بچے کومعاشرے کاکامیاب انسان بنانے کے لئے مستقل مزاجی سےاچھے ماحو ل میں بہتر ین تعلیم و تربیت کی ضرورت رہتی ہے۔

ابتدائی سالو ں میں گھر کےاند راپنی شفقت او رمحبت کے زیر ِسایہ زندگی گزارنے کی بنیادی تربیت کے بعد سمجھدارودیندار والدین بچوں کے لئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی تلا ش کاعمل شرو ع کردیتے ہیں جہا ں ان کے بچے عملی دنیا دمیں قدم رکھنے کی تیاری کے ساتھ بنیادی اسلامی شعائر کی صحیح تعلیم حا صل کر کےایک کامیاب زندگی گزار نےکے قابل بنیں او رملک و قوم کی تعمیروتر قی میں بھی مثبت کردا رادا کرسکیں۔

اس سلسلے میں دارالمدینہ انٹرنیشن اسلا مک اسکول سسٹم معاشرے کے لئے با مقصداو رکارآ مدافراد تیارکرنے کے لئے کوشاں ہے۔آپ بھی اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے دارالمدینہ کاانتخاب کیجیے۔(رپورٹ:محمد نبیل شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)