دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جنوری 2022ء کو بلوچستان کے تحصیل اوتھل میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

علاقائی دورے بلوچستان کے مدنی قافلہ ذمہ دار ناصر عطاری، مجلس 12 ماہ کراچی سٹی کے ذمہ دار باقر عطاری اور رکن مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ ساحل عطاری مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 14 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عشر کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 29 جنوری 2022ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا جس کی اشاروں کی زبان میں وسیم عطاری نے ترجمانی کی۔

بعدازاں رکن ِشوری ٰنے ایک بیمار اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اُس کی عیادت بھی فرمائی۔اس موقع پر کراچی کے عمران عطاری، معاون جمیل عطاری اور وسیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سرجانی ٹاون کے ائمہ کرام اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور تمام ائمہ کرام کو اپنی اپنی مساجد میں کورس شروع کروانے کی نیتیں کروائیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب مختلف شخصیات کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کیا نیز عاشقان رسول کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”فیضان نماز“ تحفے میں دے کر اُسے پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان میں واقع گورنمنٹ لیاقت ہائی اسکول پنکھا گاؤں قلعہ دیدار سنگھ میں’’ نمازِ جنازہ کورس ‘‘منعقد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مستنصر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کی سنتیں، اراکین اور مکمل نماز کا طریقہ بتایا۔اس کے علاوہ شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 جنوری 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار مولانا عمر عطاری مدنی اور شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نگران مزمل عطاری نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دیگر معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران سندھ مشاورت و رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی نئی تقرری اور دیگر معلومات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ حاجی مزمل عطاری، صوبائی اکاؤنٹنٹ ذمہ دار بھی موجود تھے۔


نارتھ ناظم آباد سخی حسن چورنگی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد سیکھنے سکھانے کا حلقہ 

Sat, 15 Jan , 2022
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2022ء بروز جمعرات جامع مسجد بہزاد  نارتھ ناظمِ آباد سخی حسن چورنگی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شرکائے اجتماع نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نزاکت عطاری مدنی نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت ذمہ دار ان نے قائدآباد ٹاؤن بھینس کالونی اوربھوسہ منڈی میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ بھینس کالونی نمبر 7 بلال مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی قافلہ سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں شاہ لطیف میں مدنی قافلہ ذمہ دار سجاد عطاری سے ملاقات و تعزیت کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ ڈونیشن بکس  اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا بذریعہ لنک سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈونیشن بکس ، سپروائزر ز، ڈویژن، صوبائی اور پاکستان سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے قوت حافظہ بڑھانے کے طریقے اور کمزور کرنے والے عوامل سے بچنے کا طریقہ بتایا۔اس کے علاوہ رواں سال میں شعبے کی نیو پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر پتوکی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔بعدازاں جامعۃ المدینہ بوائز میں مقامی ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار نے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔

اس کے علاوہ پورے شہر میں عاشقانِ رسول کو قراٰنِ کریم سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی قاعدہ کورس اور معلم کورس کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری مجلس سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)