اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام  14 جون 2020ء بروز اتوار میانوالی ڈگری کالج کی اسٹودنٹس کے درمیان بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میانوالی ڈگری کالج کی پروفیسر،یونیورسٹی کی ایم فِل اسٹوڈنٹ اور کچھ تاجر فیملیز سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں سمیت شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہماری پیدائش کا مقصد اورپیارے آقا ﷺ کے احسانات کے متعلق نکات بیان کئے نیز شریعت کے عین مطابق زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔