18 اپریل 2024ء کو نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میر پور خاص ڈویژن  میں ماہانہ سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکروں کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبہ لنگر ِرسائل کا تعارف پیش کیا اور وہاں موجوداسلامی بہنوں کو لنگرِ رسائل کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا ایک بیان اور مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے لنگرِ رسائل کرنے سمیت دیگر امور پر اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں تمام اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔