دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کومیانوالی
زون، میانوالی کابینہ میں ایصال ثواب
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی
خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور ایصال ثواب اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے
سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ علاوہ ازیں رکنِ زون شعبہ تعلیم کی ذمہ
دار اسلامی بہن کے ماموں کے انتقال پر گھر
کی خواتین سےتعزیت کی نیز مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے ٹیلی
تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اہلِ خانہ نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو میانوالی زون میانوالی کابینہ
ڈویژن کندیاں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، رکن ریجن شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اور ڈویژن و
ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
تلاوت و نعت شریف سے آغاز کیا گیا ، فقہ میں قضا
نمازوں کا طریقہ بتایا گیا۔ اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات
بھی دیئے۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو میانوالی کابینہ ڈویژن کندیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ
کارکردگی کا فالو اپ لیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور نکات بھی
فراہم کئے ۔ مزید 26 دن کے مدنی قاعدہ
کورس کو اپنی ڈویژن میں کروانے کی ترغیب دلائی۔