18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 28اکتوبر2019ء کو پاکپتن زون سمندری کابینہ میں محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکپتن زون مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت،قافلوں میں سفر اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،معاون رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی)