4دسمبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت محبوب گارڈن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیروزپور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔