دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر2019ء کو میر پور خاص میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک میں عالمی مجلس مشاورت نگران نے خصوصی طور پر شرکت کی اور  سنّتوں بھرا بیان کیا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔