22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ملیر زون میں زون سطح پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فعال اور غیر فعال اسلامی بہنوں کی
کار کردگی کو بہتر بنانے پر نکات دیئے نیز کار کردگی کا جائزہ لینے، شیڈیول میں
نمبرنگ کرنے اور سب سے اہم ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیا۔