دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام 15فروری2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک پنجاب  میں نگران واہ کینٹ اٹک زون لیاقت عطاری نے احرام باندھ کرمستقل حج و عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح فرمایا اور معتمرین کے لئے عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز حرمین شریفین کی حاضری کے آداب اور تلبیہ یاد کروانے کا سلسلہ ہوا۔ حاضرین میں امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف”رفیق المعتمرین“بھی تقسیم کی گئی۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کو 2 سے 3:30 تک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھوڑ میں عمرہ تربیتی نشست کا سلسلہ ہوگا ۔ (رپورٹ:مبشر حسن عطاری،رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ سمرقندی کابینہ)