21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت یکم نومبر2019ءسے پاکستان کی چھ دارالسنہ للبنات ( کراچی،حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد،گجرات،اسلام آباد)میں اسلامی بہنوں کے لئے مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد کے
دارالسنہ میں اسلامی بہنوں کے ساتھ آنے والے محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی
حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ریجن ذمہ دار نے
شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے
کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ،معاون رکن شوریٰ
حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی)