دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں  کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آنے والے محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کورس میں ملتان، رحیم یار خان زون ، ڈی جی خان ، سکھر اور نواب شاہ کے اسلامی بھائی شامل ہیں۔ معلمِ کورس شرکا کو نماز کا طریقہ اور نماز کے مسائل بیان کرتے ہوئے ان کی تربیت کر رہے ہیں او ر کورس کے جدول کے مطابق سنّتیں اور آداب کے متعلق آگاہی بھی فراہم کررہےہیں ۔ (رپورٹ،محمد جہانزیب عطاری،کراچی)