دعوتِ اسلامی کے تحت8 جنوری2020ءکوکراچی ساؤتھ زون ڈویژن مہاجر کیمپ میں دعائے حاجات  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 555 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔