دعوتِ اسلامی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات  کے تحت لیاقت آباد کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ 11نومبر2019ء کو ریجن ذمہ دارمجلس شعبۂ تعلیم اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اپنے شعبے سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت ہونے والے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔