08 جنوری 2020ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ایسٹ زون کی لیاقت آباد کابینہ میں تقریباً 120مقامات پردعائے حاجات اجتماعات منعقد کئےگئے جن میں کم و بیش 4390 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔