دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  14 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن لاہور، زون ہزارہ،کابینہ ایبٹ آباد ، ہری پور،غازی کابینہ کی نگران ڈویژن سطح و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار اجتماع ، نئے ڈویژن میں مدنی کام بڑھانا، مبلغات، مدرسۃ المدینہ بالغات کے اہداف دیئے، اسلامی بہنوں کے مدنی کام کو سراہا ، مدنی تحائف پیش کیے، اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی الجھنیں تھیں ، ان کے حل بتائے، مدرسۃ المدینہ ، جامعۃ المدینہ اور دارالمدینہ کی خواہش کے اظہار پر طریقۂ کار بتایا ۔جو پہلے مدنی کام کرتی تھیں اور اب کسی وجہ سے نہیں کرپارہیں ان کے بارے میں معلومات لی گئی اور ان سے رابطے کا ذہن دیا ۔