19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر 2019 ء کو لاثانی ٹاؤن فیصل
آباد میں ایک خاتون شخصیت کے گھر محفل نعت کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورمحفل
ِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے
دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں
کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں
دئیے گئے۔