19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت10ربیع الاول 1441ھ کو لانڈھی کراچی
میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ
عطار سَلّمھا
الغفّار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں
شریک اسلامی بہنوں ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے اور اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار کے
ہاتھوں سے مدنی برقع پہنے کی سعادت بھی حاصل کی۔