پچھلے چند دنوں سے کشف بنت نوید بیمار ہیں۔
امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت
کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام
امیر اہلسنت!
گناہوں سے پاک ہوگا
حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں: بندہ مومن پر کوئی مصیبت آئے اور وہ اس پر
صبر کر ے تو اللہ پاک سے اس حال میں ملے گا کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔
یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم
پیاری پیاری پھول جیسی بچی کشف بنت نوید کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما یا
اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا
فرمائے۔ یا اللہ پاک یہ بیماری یہ دکھ یہ پریشانی ان کے لیے ترقی درجات کا باعث،
گناہوں کا کفارہ ،جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ اور جنت الفردوس میں تیرے پیارے
حبیب صلی
اللہ علیہ وسلم
کا پڑوس ملنے کا ذر یعہ بن جائے۔
یا اللہ پاک! انہیں صبر عطا فرما، صبر پرڈھیروں ڈھیر اجر عطا
فرما، یا اللہ پاک انہیں اسپتالوں کے پھیروں، در در کی ٹھوکروں اور دواؤں کے خرچوں سے نجات عطا فرما۔
لَا باْسَ
طَھُور ان شا ءاللہ- لَا باْسَ طَھُور ان شاء اللہ- لَا باْسَ طَھُور ان شاء اللہ
گھبرائیے نہیں یہ بیماری ان شا اللہ الکریم گناہوں
سے پاک کرتی ہے۔
امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مکتبۃ
المدینہ کی کتاب مدنی پنج سورہ کے صفحہ 247 پر لکھا ہے کہ ”یا سلام“ 111 بار پڑھ
کر بیمار پر دم کرنے سے ان شااللہ الکریم اسے شفا حاصل ہوگی۔ شفا حاصل ہونے تک وظیفہ جاری رکھنا ہے۔
گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں
کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لیے زلفیں رکھنا
سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک
کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف
بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی
سعادت نصیب ہوجائے۔ یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے
پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر
کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کیجئے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600۔
ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی
کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی
برکتیں لوٹیں۔سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں
بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر
کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں
کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ
رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر
پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
اگربکنگ نہ کروائی تو بارہ ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں
اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
اورمزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
2500 روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے
خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔