18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2024ء کو صوبہ KPK کی نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ KPK ،
صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے حوالے سے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو ڈونر سے رابطہ کرنے کا فالو اپ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو ٹیلی
تھون ایونٹ (2024ء) مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔