18جنوری2020کو زون ڈی جی خان کی نئی  کابینہ کوٹ ادّو میں سنتوں بھرااجتماع ہوا ۔ اجتماع میں مدنی انعامات کے شعبہ جات اور نگران ذمہ دارو دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 56 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اس پر آسان انداز کے ساتھ عمل کرنے اور وقت پر رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا ۔اجتماع کے بعد زون ذمہ دار نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔ جس میں نیو کابینہ کوٹ ادّو پر تقرر کروانے ک لئےاسلامی بہن کو تیار کیا گیا اور نئی کابینہ کوٹ ادّو کی ڈویژن سنانواں پر بھی نئی ذمہ دار کا تقرر ہوا،اور نئی ذمہ دار کو کارکردگی فارم ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انداز ِ طریقہ سمجھایا گیا۔