عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں  5 جولائی 2024ء کو کوہاٹ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ لیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ کے پی کے، کوہاٹ ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے لوگوں کو متنفر کرنے والے کام کرنے سے بچنے، درس و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن دیا جبکہ گھر درس کی تعداد بڑھانے کے لئے گھر درس کے فضائل و فوائد بتائے ۔

ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف پورے کرنے نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے دینی کام بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔