کراچی ریجن نگران اسلامی بہن کا ریجن مشاورتوں و زون نگران اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کراچی کی زون نگران و ریجن مشاورت
اسلامی بہنوں اور شب وروز ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے بھی شرکت کی ۔
کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے میں ترغیبی مدنی پھولوں پر توجہ
دلاتے ہوئے درودپاک کی کثرت کرنے اور ان موسلادھار بارشوں کے ایام میں آقا کی دکھیاری
امت کی خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی نیز اجلاس میں شعبہ شب و روز ذمہ دار رکن
مجلس بیرون ملک نے نکات بتائے، مجلس مالیات، ڈونیشن بکس اور مکتبةالمدینہ پر کلام
ہوا اور ماتحت ذمہ داران کو فعال کرنے پر بھی توجہ دلاتے ہوئے تقرری کرنے کے اہداف
بھی دیے۔