دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر، آئی ٹی انڈسٹری، انجینئرنگ، فنانس اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے Take charge of your life کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو اپنی زندگی سنت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔