پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضانِ صحابیات میں 30 مئی 2024ء کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ تا  یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے نشست کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے گھر ہو یا باہر، ماتحت ہو یا نگران تمام کو حسنِ اخلاق اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صاحبزایِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سےہونے والے سوالات پر اُن کی رہنمائی کی اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نشست میں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزایِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔