دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیروز پور روڈ ڈویژن کاہنہ بازار میں تین روز پر مشتمل "جنت کا راستہ " کورس کا اہتمام ہواجس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔شمالی لاہور زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو یومیہ 47 مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ مدنی انعامات پر عمل کا طریقہ بھی سمجھایا۔