دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنےنیز تقرریاں مکمل کرنے پر زور دیا جبکہ ہفتہ وار درس میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے۔