دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام گزشتہ دنوں  جامع مسجد انوارِ مدینہ تحصیل روڈ فتح جنگ میں عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام ہوا۔ تربیتی نشست میں اسلامی بھائیوں کو عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا طریقہ، طواف،استلام، اضطباع اور رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا اور ضروری مسائل بھی بتائے گئے نیزتلبیہ یاد کرانے کے ساتھ حرمین شریفین کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور امیرِ اہل ِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف”رفیق المعتمرین“بھی تقسیم کی گئی۔(رپورٹ:مبشر عطاری ،مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)