دعوت ِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ( للبنات ) کے تحت بنت ِعطار سلمہا الغفار نے کراچی میں نواسی عطارنیز نگرانِ شوریٰ حاجی مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، رُکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی ابراہیم عطاری کی صاحبزادیوں کی رِدا پوشی فرمائی۔اس موقع پربنت ِعطار سلمہا الغفار نےٹیلی تھون میں3 یونٹس پیش کئے آپ کی اس عملی ترغیب پر وہاں موجودسرپرست اسلامی بہنوں نےٹیلی تھون کے لئے عطیات جمع کروائےاور ایک سرپرست اسلامی بہن نے سونے کی انگوٹھی پیش کی جبکہ جامعات المدینہ للبنات کی کراچی ریجن ذمہ دار نے رِدا پوشی اجتماع کے شکرانے میں 12یونٹس جمع کروائے۔ ٹیلی تھون مہم میں بھر پور شرکت کے لئے24نومبر بروز اتوار جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک11تا 4 کھلےرہے ، کئی معلمات و طالبات نے اپنے ذاتی سونے کے زیورات ٹیلی تھون کے لئے پیش کئے جبکہ کئی اجیروں نے ٹیلی تھون کی مد میں اپنی سیلری میں سے یونٹ ڈونیٹ کئے۔