دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو شجاع آباد زون جہانیاں کابینہ میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں میلسی اور میلسی اطراف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے
اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی
پھول دیئے۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ
المدینہ کا اسٹال لگانے نیز مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و گھر مدرسۃ المدینہ کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے ۔
٭اس کے
علاوہ جہانیاں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ’’ سخاوتِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شخصیات اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں یونٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس جمع بھی کروائے۔