دعوت اسلامی کی مجلس دارالسنہ للبنات کے تحت 13 نومبر بروز بدھ 2019ء سے پاکستان کے 5 شہروں ( کراچی،ملتان، فیصل آباد،گجرات اور راولپنڈی) میں قائم دارالسنہ للبنات میں 12 دن کا"اسلامی زندگی کورس" جاری ہے جس میں کم و بیش 116 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پا رہی ہیں۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولو ں کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے تربیت بھی کی جارہی ہے۔