پاکستان کے شہر اسلام آباد زون 2 میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے والی تمام تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  17 اکتوبر 2023ء بروز منگل مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت ورہنمائی کی اور انہیں اپنے اندر ایثار کا جذبہ رکھتے ہوئے احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز سافٹ ویئر میں ذمہ داران کا ڈیٹا انٹر کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے مزید کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی ۔