18 جنوری2020ء بروز ہفتہ سیالکوٹ زون کی تین کابینہ (پسرور،سیالکوٹ، ڈسکہ) کی کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ ریجن نگران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی کام بڑھانے کے سلسلے میں نکات بیان ہوئے اور اہداف بھی دئیے گئے۔ٹیلی تھون کی ممتاز کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ذمہ داران میں 20عددکتاب” فیضانِ نماز“ تقسیم کی گئیں۔ ہاتھوں ہاتھ 12 اسلامی بہنوں نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ کے لئے نیت کی۔