دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس انٹرنیشنل افیئر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ 25 ستمبر 2023ء کو کراچی کے فیضانِ صحابیات میں منعقد ہوا ۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ لیا جس میں شعبہ شارٹ کورسز میں ڈیلی کلاس، صراط الجنان، فقہ کورس اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کی نمایاں کارکردگی رہی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ستمبر کی کارکردگی کا اگست کی کارکردگی سے تقابل کیا اور جن کے اہداف مکمل ہو گئے تھے انہیں آئندہ کے لئے نئے اہداف بھی دیئے۔