دعوتِ اسلامی کے تحت 4دسمبر2019ء  بروز بدھ علاقہ کیچ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگرانِ ڈیرہ اسماعیل خان زون اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنےاور امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہونے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے خوشی خوشی اپنی نیتوں کا اظہاربھی کیا۔